ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی نے اپنے دوست کو دی ایک اور ڈیل، راہل گاندھی کاالزام،بی جے پی حکومت صرف صنعت کاروں کوفائدہ پہونچارہی ہے

مودی نے اپنے دوست کو دی ایک اور ڈیل، راہل گاندھی کاالزام،بی جے پی حکومت صرف صنعت کاروں کوفائدہ پہونچارہی ہے

Mon, 08 Oct 2018 12:24:31    S.O. News Service

نئی دہلی8اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) رافیل سودے کو لے کر مودی حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرنے والے کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر حکومت پر حملہ کیا ہے ۔ اس بار جموں و کشمیر میں ریلائنس انشورنس کے ذریعے انل امبانی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگا کر راہل گاندھی نے مودی کی تنقید کی ہے ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے صنعتکار انل امبانی پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ وزیر اعظم کا سدا بہار دوست ہونے پر کسی شخص کو بغیر کسی تجربے کے نہ صرف1.30ہزار کروڑ روپے کا رافیل سودے کا معاہدہ حاصل سکتا ہے، بلکہ کسی ریاست کے سرکاری ملازمین پر اس کمپنی کے انشورنس خریدنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جا سکتا ہے۔ راہل گاندھی رافیل سودے سے منسلک آف سیٹ ڈیل انل امبانی کی کمپنی کو دیے جانے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ دریں اثنا راہل نے میڈیا میں آئی ایک خبر کا ذکر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جب آپ کے سب سے اچھے دوست ہمیشہ کے لئے وزیر اعظم ہوں، تو آپ کو 1.30ہزارو کروڑ روپے کی رافیل ڈیل بھی بغیر کسی تجربے کے مل سکتا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ اور بھی چیزیں ہیں۔ ظاہر طور پر جموں و کشمیر کے 4 لاکھ سرکاری ملازمین پر بھی آپ کی ہی کمپنی سے ہیلتھ انشورنس خریدنے کے لئے دباؤ ڈالا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے اپنے ملازمین کو صحت کی انشورنس مہیا کرنے کے لئے ریلائنس جنرل انشورنس کو منتخب کیا۔ وہیں جموں و کشمیر میں ریاستی حکومت کے ملازمین کے لئے لائی گئی انشورنس پالیسی کے ذریعے صنعت کار انل امبانی کو فائدہ پہنچانے کے کانگریس صدر راہل گاندھی کے الزامات کے درمیان ریاستی حکومت نے ہفتہ کو کہا کہ یہ منصوبہ غیر جانبدار اور شفاف طریقے سے لاگو کیا جار ہا ہے ۔ایک سرکاری ترجمان نے یہاں ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے لائے گئے گروپ میڈیکل ہیلتھ انشورنس کا منصوبہ غیر جانبدار اور شفاف طریقے سے ضروری طریقہ کار پر عمل کے بعد نافذ کیا گیا ہے ۔ نیز یہ بھی واضح ہو کہ اس سے پہلے مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر گئے مرینا میں راہل گاندھی نے مودی حکومت کو کئی مسائل کو لے کر گھیرا ۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے صرف صنعت کاروں کو ہی فائدہ پہنچایا ہے۔ اس حکومت نے رافیل پر بھی ملک کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔


Share: